ترجمان محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ گیننگ ریگولیٹر بلوچستان میں مردہ انڈس ڈولفن ملی ہے۔
انڈس ڈولفن کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے، محکمہ آبپاشی کے عملے نے مردہ ڈولفن کی اطلاع محکمہ جنگلی حیات کو دی تھی۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن سکھر سے بذریعہ دریائے سندھ راستہ بھٹک کر گیننگ ریگولیٹر میں آگئی تھی۔
محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان نے بتایا کہ ماری جانے والی انڈس ڈولفن کی عمر 16 سے 20 سال کے درمیان ہے۔
یہ ریگولیٹر بلوچستان کی حدود سے نہری پانی کیرتھر کینال لے جاتا ہے۔