• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے نگراں وزیرِ اعظم کیلئے نام تجویز کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگراں وزیرِ اعظم کے لیے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیق، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان میں کے الیکٹرک، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گورنر سندھ کو حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری میں تحفظات دور کرنے اور مردم شماری سے متعلق اِن کی تجاویز کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری خیریت سے مکمل ہو گئی ہے، مردم شماری کے نتائج کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید