• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید نیازی کی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

جنید جمشید نیازی، فائل فوٹو
جنید جمشید نیازی، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار جنید جمشید نیازی نے انکشاف کیا کہ ان کی معاشی حالت بیٹی کی پیدائش کے بعد بہتر ہوئی۔

جنید نیازی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو میں نوکری بھی کر رہا تھا لیکن پھر بھی میرا گزارا مشکل تھا کیونکہ ماڈلنگ کے لیے مجھے کوئی بھی اچھا پروجیکٹ نہیں مل رہا تھا۔

جنید نیازی نے بتایا کہ جب مجھے مشکل سے صرف ایک پروجیکٹ ملتا اور اس میں بھی مجھے 15 ملبوسات تبدیل کرکے ماڈلنگ کرنے پر صرف 3 ہزار روپے ملتے تھے تو میں اللّٰہ سے صرف یہ سوال کر رہا ہوتا تھا کہ میں ایک بیوی اور بچے کے ساتھ کیسے زندہ رہوں گا؟

اُنہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد مجھے ایک کے بعد ایک پروجیکٹ ملنے لگے اور میرے پاس بالکل بھی فارغ وقت نہیں ہوتا تھا۔

جنید نیازی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ، اس کے بعد میں اپنی شوٹنگ میں بہت مصروف رہتا تھا اور پھر میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ جنید نیازی کی شادی صحافی شجیعہ نیازی سے ہوئی اور اب وہ ایک ننھی پری’ایزا‘ کے والد بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید