• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بیوی نے بھائی اور بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بیوی نے بیٹی اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو بے دردی سے قتل کردیا، ملزمان نے پہلے مقتول کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کیا اس کے بعد تیزاب میں ڈال کر جلانے کی کوشش کی، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاری کلاکوٹ میں 3 روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت اسلم 60 سالہ سے ہوئی ہے، مقتول کو اس کی بیوی، بیٹی اور سالے نے بے دردی سے قتل کیا۔

پولیس نے اسلم کے قتل کے کیس میں اس کی بیوی سیما، بیٹی امبر اور سالے فیصل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر ملزمان نے اسلم کو تیز دھار آلے کے ساتھ انتہائی سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔

ملزمان نے مقتول اسلم کوتیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

واضح رہے کہ اسلم کی سیما سے دوسری شادی تھی جس سے 3 بیٹیاں بھی ہیں۔ پہلی بیوی سے اسلم کے 11 بچے ہیں جو کہ اولڈ گولیمار میں رہائش پذیر ہیں۔

اسلم کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی اعجاز کی مدعیت میں کلا کوٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

اسلم کے قتل کی وجہ ملزمہ سیما اور مقتول اسلم کا بیٹی کے رشتے پر تنازع تھا۔ اسلم اپنی بیٹی امبر کا رشتہ طے کرچکا تھا ملزمہ سیما اپنی بیٹی کا رشتہ اسلم کی پسند سے کرانے کے بجائے کسی امیر شخص سے کرانے کی خواہش مند تھی۔

قومی خبریں سے مزید