سعودی عرب میں ایک اونٹنی کی اپنی مالک سے محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اونٹنی نے سوتے ہوئے اپنے مالک کو گلے لگایا اور کچھ دیر تک اسی طرح اس سے محبت کا اظہار کرتی رہی۔
سعودی عرب میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اونٹ ہمیشہ سے اپنے مالکان کے ساتھ وفاداری اور اپنی یادداشت کی مضبوطی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔