لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 3 ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریب گاؤں میں ایک کلینک پر چھاپا مارا گیا جہاں سے 3 ڈاکٹرز اور ان کے 8 ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر تین شہریوں اظہر، سانول اور صبا کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق کلینک پر غیرملکی شہریوں کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔