• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نوجوان قتل کیس، پولیس افسر کا بیٹا 9 سال بعد بری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس افسر کے بیٹے کےخلاف قتل کے مقدمے کا 9سال بعد سمجھوتے پر اختتام ہوگیا، سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان قتل کیس میں ملزم سلمان ابڑو سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

ڈیفنس میں پولیس افسر کے بیٹے کے خلاف نوجوان کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

9 سال بعد پولیس افسر کے بیٹے کے خلاف قتل کے مقدمے کا سمجھوتے پر اختتام ہو گیا، مدعی مقدمہ نے ملزم پولیس اہلکار کے بیٹے کو قتل کا جرم معاف کر دیا۔

عدالت نے فریقین میں ہونے والے سمجھوتے کی منظوری دیتے ہوئے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی سانگھڑ غلام سرور ابڑو کے بیٹے سلمان کے خلاف سلیمان لاشاری کے قتل کا مقدمہ تھا۔

سلمان ابڑو نے ساتھیوں کے ہمراہ 8 مئی 2014 کو او لیول کے طالب علم سلیمان لاشاری کو قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ کراچی کے تھانے درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو قتل کے مقدمے میں سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید