مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، نگراں وزیراعظم کے لیے ہماری پارٹی سے کسی نے مشاورت نہیں کی۔
لاہور میں منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ شجر کاری مہم اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہمارا ملک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے دوران پھل دار پودے ضرور لگائے جائیں، ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے امداد مختص کریں تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکیں۔
چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن 60 دن کے اندر ہونے چاہئیں۔