سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔
شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں پارٹی رہنما رانا مشہود سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کوترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار فرمائے۔
شہباز شریف نے رانا مشہود سے گفتگو میں پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما نے سابق وزیراعظم کو 16ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت اندرونی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر مبارک باد دی۔
رانا مشہود نے کہا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی روایت برقرار رکھی۔
اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، اللّٰہ تعالیٰ کاشکر ہے،جس نے اس بھاری ذمے داری سے سرخرو کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مضبوط بنیاد رکھ دی۔