• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، سراج الحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ نگراں حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے لٹر تک اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ عوام کی حالت پر رحم کیا جائے۔ 

سراج الحق نے کہا نگراں حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔

قومی خبریں سے مزید