• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے، عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی----فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی----فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اس سال الیکشن ہو جائیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ہے، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودہ پر غور نہیں ہوتا۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ ن لیگ کے نہیں پی ڈی ایم کے بل تھے، ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی اور بل پر دستخط کیے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے کہا کہ میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، 10 اگست کو اسپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی ریسپانس نہیں آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کر سکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔


قومی خبریں سے مزید