• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن ٹینس، جوکووک اورسر یناولیمز کوٹاپ سیڈنگ مل گئی

لندن(جنگ نیوز) فرنچ اوپن چیمپئن گاربین مگروزا کو ومبلڈن میں سیکنڈ سیڈمل گئی، 27جون سے 10 جولائی تک شیڈول سیزن کے تیسرے گرینڈسلم میں امریکی سپر اسٹار سرینا ولیمز ٹاپ سیڈنگ پانے میں کامیاب رہی ہیں، ایونٹ کے ڈراز کا اعلان جمعے کو کیا جائیگا۔ اسپینش پلیئر گاربین مگر وزا کو 2015 کے فائنل میں سرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، تاہم مگروزا نے اس برس رولینڈ گیرووس پر سرینا ولیمز کو ہرا کر گرینڈ سلم فاتحین کی فہرست میں جگہ بنالی تھی، ان کے علاوہ ابھرتی ہوئی اسٹارزبیلینڈ ابینسک اور میڈیسن کیز بھی ٹاپ 10سیڈنگ پلیئرز میں شامل رہیں۔ برطانوی سٹار جوہانا کونٹا 17 سیڈنگ پانے میں کامیاب رہیں، جو 1984 کے بعد ہوم ایونٹ میں سیڈنگ پانے و الی پہلی انگلش پلیئر بنی ہیں۔ سابق عالمی نمبروں کیرولین ووزنیا سکی اس بارسیڈنگ سے محروم رہیں، ڈینش پلیئر ٹخنے کی انجری سے نجات پانے بعد فارم حاصل کرنے کیلئے تگ ودو کررہی ہیں، آل انگلینڈ کلب آفیشلز نے بدھ کو سیڈنگ کا اعلان کردیا، جو کوووک چار برسوں میں تیسری مرتبہ ومبلڈن ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے۔اس کے علاوہ سربیئن اسٹار کو سیزن میں چاروں گرینڈ سلم جیتنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، مرے نے 2013 میں 77برس بعد ڈمبلڈن جیتنے والے پہلے انگلش کھلاڑی کا اعزاز پایا تھا۔ سکاٹش کھلاڑی جو کووک کیخلاف اپنے گزشتہ 15میں سے 13 میچز میں ناکام رہے ہیں جس میں رواں برس کے آستریلین اور فرنچ اوپن فائنلز بھی شامل ہیں، اینڈی نے ومبلڈی سے قبل کوئنز کلب میں ریکارڈ پانچویں بار ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے اور گراس کورٹ پر اپنے موثر ہونے کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا ہے۔
تازہ ترین