• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکومت نے جان بوجھ کر الیکشن میں تاخیر کا بندوبست کیا، سراج الحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے جان بوجھ کر الیکشن میں تاخیر کا بندوبست کیا۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی سے چند روز قبل ڈیجیٹل خانہ شماری کی منظوری دی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کی آڑ میں انتخابات آئینی مدت سے آگے لے جانے کی کوشش کی گئی۔ 

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی من مانی تشریح نہ کرے، 90 روز میں الیکشن کرائے۔ آئین کے آرٹیکل 224 کی پاسداری ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید