• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی معاملات عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مردم شماری کےنتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

جیو نیوز پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 2017ء کی مردم شماری کے پروویژنل نتائج کو منظور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء کی مردم شماری متنازع تھی، نئی کا عمل وقت پر شروع ہوا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مردم شماری کے نتائج میں غلطیوں کا امکان ہوتاہے، پی پی نے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں لے جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں۔

قومی خبریں سے مزید