امریکا میں 13 سالہ بلی نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ بار رسی پھلانگنے کا حیرت انگیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
امریکی ریاست میسوری میں کٹ کیٹ نامی اس بلی نے اپنی ٹرینر ٹریشا سیفرائیڈ کے ساتھ ایک منٹ میں 9 بار رسی پھلانگ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
اس حوالے سے ٹریشا سیفرائیڈ نے میڈیا کو بتایا کہ کٹ کیٹ نے 6 ماہ کی عمر میں ہی لوگوں کے بہت بڑے ہجوم کے سامنے رسی کودنا شروع کردی تھی جس نے اس وہم کو ختم کردیا کہ بلیوں کو تربیت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے بتایا کہ بلی کے کم عمر ہونے کی وجہ سے ہی ہم نے اس کی چھلانگوں کی تعداد کو کم سے کم رکھا۔
ٹریشا سیفرائیڈ نے یہ بھی بتایا کہ کٹ کیٹ کو ہائی فائیو یعنی دوسروں کے ساتھ تالی مارنا بھی بہت پسند ہے۔