راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے علیمہ خان کیخلاف کیس میں آخری گواہ کو کل جرح کےلیے طلب کرلیا۔
اے ٹی سی روالپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف کیس میں جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
مقدمے کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر انسپکٹر افتخار احمد پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کی۔
عدالت نے مقدمے کے آخری گواہ تفتیشی افسر خلیل احمد کو کل جرح کےلیے طلب کرلیا ہے۔
اے ٹی جج نے عدالت کی سماعت کل تک ملتوی کرنے سے قبل کہا کہ مقدمے کے آخری گواہ پر وکیل صفائی نے جرح نہ کی تو عدالت اسٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔