شیخوپورہ میں لاہور روڈ اپر چناب کینال میں نوجوان ڈوب گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ڈوبتے شخص کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والا نوجوان شاہ کوٹ کا رہائشی ہے۔
رسیکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نوجوان کی تلاش میں مصروف ہے۔
کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔
بنوں کے علاقہ میریان میں پولیس کا آپریشن، دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔
بابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے وادیٔ تیراہ میں جاں بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے۔
فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔
خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیمنجٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار غیر ملکی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
سندھ کے وزیرِ ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے متحدہ کے رہنما فاروق ستار کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار ہر ہفتے تعصب پھیلانے کے لیے نمودار ہو جاتے ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔
گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔
قومی امن جرگے کی صوبائی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کل باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا اور صدارت میاں افتخار کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔