• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:بم دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

Quetta Six Killed In Blast
کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر سائیکل بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی ، واقعے میں 28 افراد زخمی ہوئے ،جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس ایف سی،ضلعی انتظامیہ سمیت حساس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے، علاقے کو سیل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

عالمو چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں 5سے 6کلو گرام دھماکا خیزمواد استعمال کیاگیا تھاجو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا، واقعے میں 5افراد جاں بحق ہوئے۔ 28زخمیوں میں سے 5کی حالت تشویشناک ہے۔

بم دھماکے میں جاں بحق دو افراد کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین