پاکستان کے حمزہ سعید نے ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹا گون ڈائمنڈ گیمز میں برانز میڈل جیت لیا۔
حمزہ کو سیمی فائنل میں کوریا کے ریانگ وو لی نے 0-2 سے ہرایا۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد حمزہ برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔
کوارٹر فائنل میں حمزہ سعید نے افغانستان کے محمد اشرف کو 2-1سے شکست دی تھی۔
ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹاگون ڈائمنڈ گیمز کوریا کے شہر چینچیون میں ہو رہے ہیں۔