• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیراٹ: پاکستان اور سعودی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’البطار-I‘ کی افتتاحی تقریب

مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے پاکستان اور سعودی عرب کے کمانڈوز کا گروپ
مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے پاکستان اور سعودی عرب کے کمانڈوز کا گروپ

چیراٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’البطار-I‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق میں پاکستان اور رائل سعودی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

تقریب کے آغاز پر پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے، مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو بڑھا کر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

’البطار-I‘ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مشقیں بھی کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید