اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر 28 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔
عدالت نے سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کی گرفتاری کے معاملے میں ایم پی او معطلی کے خلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اپیل پر فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کا عبوری حکم چیلنج کیا تھا۔
جسٹس بابر ستار نے ایم پی او معطل اور توہین عدالت کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔