• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی آئی نے اتفاق رائے سے مردم شماری منظور کی، احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے سے مردم شماری منظور ہوئی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام جماعتوں کو پتا تھا کہ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کرتے ہیں تو الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کی روشنی میں حلقہ بندیاں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 90 دن میں انتخابات کرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا ہے تو وہاں سے یہ بات واضح ہوجائے گی کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے یا نہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید