تیسری بار خون کے سرطان میں مبتلا شخص نے بیماری سے اپنی جدوجہد کو ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر شیئر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ پاولو لیزیری‘ نامی شخص کا تعلق گلاسگو سے ہے اور حال ہی میں وہ تیسری بار خون کے سرطان میں مبتلا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ یوٹیوبر گزشتہ چھ برسوں کے دوران تیسری بار کینسر میں مبتلا ہوا ہے۔
مسلسل تیسری بار موذی مرض کا شکار ہونے کے باوجود یوٹیوبر کا ہمت و حوصلہ کم نہ ہوا بلکہ اس نے بیماری سے اپنی جدوجہد کو ریکارڈ کرکے ’تھرڈ ٹائم ان لکی‘ نامی یوٹیوب چینل پر شیئر کردیا۔
یوٹیوبر اپنی ویڈیوز کے ذریعے اس موذی بیماری کے علاج اور زندگی کے بارے میں اپنے تجربات کو بیان کرتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس کی مسکراہٹ ان مشکل حالات کے باوجود بھی زندگی کو جینے اور آگے بڑھنے کے جذبے کو ظاہر کر رہی ہے اور ایسے صارفین جو اپنی زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ان کےلئے مثال ہے۔