کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔
گرفتار ملزم مقتولہ لاریب کے والد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ عدالت نے منظور کرلیا۔
ملزم کے بیان کے مطابق لاریب اور حسن وقار کالج میں دوست تھے، چند روز قبل دونوں کی دوستی کا علم ہوا، گھر کے باہر گاڑی میں دونوں کو بیٹھا دیکھ کر فائرنگ کی۔
ملزم کے قبضے سے لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا، جبکہ گرفتار ملزم کے دو بیٹے مفرور ہیں۔
مقدمہ مقتول حسن کے بھائی احسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔