• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو اپنے شانہ بشانہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنے شانہ بشانہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

لاہور میں مختلف اضلاع کی خواتین رہنماﺅں اور عہدیداروں کے وفود نے مریم نواز سے الگ الگ ملاقات کی۔ جس میں خواتین یوتھ ونگ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے آئندہ الیکشن میں نوجوانوں کو زیادہ پارٹی ٹکٹ دیے جائیں، نوجوان پاکستان کو مضبوط ملک بنانےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ہی پسند کرتی ہیں جو خوش آئند ہے، مسلم لیگ (ن) ملک میں سب سے بڑی یوتھ اور خواتین کی جماعت بن چکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا ہے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور باعزت روزگار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ ہے عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ایک بار پھر عوام کو مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے، نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید