• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فیشن برانڈ نے اپنے صارفین کےلیے کی بورڈ کو ہی جیکٹ پر نصب کر ڈالا۔ 

ہوا کچھ یوں کہ فیشن کمپنی نے ایک جیکٹ ڈیزائن کی ہے جس پر اس نے کی بورڈ کے بٹنز کی طرح کے پف بنادیے۔ 

تھری ڈی اسٹائل میں نظر آنے والی اس جیکٹ پر کی بورڈ کے 54 بٹنز بنے ہوئے ہیں اور تمام ہی ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں۔

اس جیکٹ کو بنانے کےلیے پانی سے بچانے والے نائیلون کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے تمام کی بورڈ بٹنز ہی جیبیں ہیں جبکہ اس میں کمر کےلیے ایڈجسٹمنٹ بھی موجود ہے۔

اس جیکٹ کو مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت 623 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 89 روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید