بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین سرکاری دفاتر کی عمارت میں داخل ہوگئے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران کسان مظاہرین عمارت کی پہلی منزل پر لگے حفاظتی جال پر چڑھ گئے۔
کسان مظاہرین کی پیش رفت روکنے کےلیے پولیس کی کارروائی کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
مظاہرین حکومت سے اپنی زمینوں کے مناسب معاوضے کا مطالبہ کر رہے تھے۔