• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کا فیصلہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ نے پولیس، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس، آئی ایس آئی اور آئی بی کے گریڈ 19 کے افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ہوں گے۔

خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی، جس میں بدنیتی پر مبنی مہم کے پس پردہ حقائق کا تعین کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید