• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کو موٹر سائیکل چلاتے دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد جمع، ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں موٹر سائیکل چلاتے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح جمع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اکشے کمار آج کل اپنی نئی فلم ’اسکائے فورس‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں سیتا پور میں موجود ہیں لیکن ابھی تک اداکار نے خود اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سیتا پور سے اکشے کمار کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں سخت سیکیورٹی کے درمیان موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ، ویڈیو میں اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع سیتا پور کے عوام کی بڑی تعداد بھی نظر آرہی ہے۔

اکشے کمار اور ان کے مداحوں کے درمیان لگی باڑ کی وجہ سے ذاتی طور پر تو وہ  نہیں مل سکے لیکن اداکار نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنے مداحوں کی جانب دیکھ کر دور سے ہاتھ لہرایا۔