• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، گزشتہ روز پیدا ہونے والے 5 میں سے 3 بچے دم توڑ گئے

بہاولپور میں گزشتہ روز بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 3 دم توڑ گئے۔

نواب سر صادق اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظہور نے 5 میں سے 3 بچوں کے انتقال کی تصدیق کردی اور بتایا کہ مرنے والے بچوں میں 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 بچے تاحال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں، انکیوبیٹر میں زیرعلاج بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز بہاولپور کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید