امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حجاب کے ڈیڑھ گز کپڑے سے پورا یورپ ڈرتا ہے۔
اسلام آباد میں عالمی یوم حجاب پر ریلی سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ حجاب خواتین کی حیا اور اُن کے کردار کی علامت ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ حجاب ڈیڑھ گز کپڑا ہے، جس سے پورا یورپ ڈرتا ہے، مغرب نے اس پر پابندی صرف اس لیے لگائی کیونکہ وہ باحجاب خواتین سے ڈرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حجاب ہمارے معاشرے کی تہذیب کی علامت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بندوقوں کے سائے میں بھی حجاب نہیں چھوڑا۔
سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی مسکان جس طرح حجاب کےلیے ڈٹ کر لڑی، اُس کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔