• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او لیول امتحان میں عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور کی نواز اور شہباز شریف سے ملاقات

جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) یا او لیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

جی سی ایس ای میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ والدین اور بہن بھائیوں کے ہمراہ حسن نواز کے دفتر پہنچیں، جہاں انہوں نے سابق وزرائے اعظم سے ملاقات کی۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور کو کامیابی پر مبارک باد دی اور لیپ ٹاپ تحفے میں دیا، ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیگی قائدین نے کہا کہ ماہ نور چیمہ پاکستان کے عوام کا فخر ہیں، انہوں نے وطن کا نام روشن کیا، ان کا کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماہ نور چیمہ کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے، جی سی ایس ای میں 34 اے گریڈ لینا قابل فخر بات ہے، امید ہے ماہ نور مستقبل میں پاکستان کا نام اور روشن کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید