• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں: نگراں وزیرِ اعظم

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں فاتحہ خوانی کرتے ہوئے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں فاتحہ خوانی کرتے ہوئے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا کہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں۔

آج 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں فاتحہ خوانی کر رہے ہیں، دوسری تصویر میں پھول رکھ رہے ہیں—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں فاتحہ خوانی کر رہے ہیں، دوسری تصویر میں پھول رکھ رہے ہیں—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے—’جیو نیوز‘ گریب
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے—’جیو نیوز‘ گریب

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شہداء اللّٰہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

شہداء کیپٹن سرور اور میجر شبیر کے مزاروں پر تقریب

سوشل میڈیا ویڈیو گریب
سوشل میڈیا ویڈیو گریب

نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزاروں پر بھی یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر دونوں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزارِ اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

لاہور میں مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

کور کمانڈر لاہور تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

قومی خبریں سے مزید