جہلم میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص، اس کی بیوی اور 2 سالیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جہلم کے علاقے لنگر پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود شخص، اس کی بیوی اور 2 سالیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کا ایک مکان پر تنازع چل رہا تھا، اس تنازع سمیت ہر پہلو سے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔