سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
زیر التواء مقدمات کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 1 ماہ کے دوران 1579 زیر التواء مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی، سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔
سپریم کورٹ میں زیر التواء سول پٹیشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی، زیر التواء سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ میں زیر التواء فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، زیر التواء نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔
سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التواء ہے۔