• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس حواے سے وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا۔

بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کا مسودہ بھی تیار کیا جا رہا۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اقدام سے روزانہ 1500 میگا واٹ سے زائد بجلی کی بچت ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجویز پر عمل درآمد کے لیے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید