• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کے گٹر میں کرنے کا واقعہ، مرتضیٰ وہاب کا اہم انکشاف

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی مہران ٹاؤن میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

کڈنی ہل پارک میں میڈیا کے روبرو مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گٹر سے ڈھکن ہٹاکر سائیڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 8 سالہ بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ جس یو سی میں پیش آیا، اُسے 9 اور 10 دسمبر کو 1 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ جو کام نہیں کرے گا اس کو بلیک لسٹ کیا جائے گا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کے ایم سی کو بلیک میل کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس پوری جگہ کو مکمل اربن فاریسٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے، اس سال متعدد پروجیکٹس پر کام ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ جو کانٹریکٹر کام کرے گا، اس کے ساتھ کام کریں گے، جو کانٹریکٹر کام نہیں کرے گا، اس کو بلیک لسٹ کریں گے۔

کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور جان لے گیا ، کوتاہی کس کی؟ ذمے دار کون؟ ایک بار پھر بحث شروع ہوئی ہے۔

کورنگی مہران ٹاؤن میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے والدین کے اکلوتے بیٹے 8 سال کے دلبر کے والد کا کہنا ہے کہ 1 ماہ پہلے گٹر صفائی کےلیے کھولا گیا اور پھر اس پر ڈھکن نہیں لگا۔

قومی خبریں سے مزید