اسٹیٹ بینک نے ستمبر 2025 میں مبادلہ بازار سے 1.023 ارب ڈالر خریدے جو کہ اس سال اسٹیٹ بینک کی سب سے بڑی خریداری ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں سال جنوری سے ستمبر تک اسٹیٹ بینک نے 4.2 ارب ڈالر خریدے۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 12 ماہ میں 6.9 ارب ڈالر مبادلہ بازار سے خریدے ہیں، ستمبر میں 50 کروڑ ڈالر عالمی بانڈ کی میچورٹی ادائیگی بھی ہوئی۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پالیسی بیان میں بتایا تھا کہ ستمبر 2025 کے بعد خریداری بڑھائی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ راست سے 12800 ارب روپے کی 54 کروڑ 40 لاکھ ادائیگیاں کی گئیں۔ پی او ایس ٹرمینلز اور ای کامرس کی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، کارڈز کے ذریعے یومیہ 15 لاکھ ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ ملک میں 20527 اے ٹی ایمز نیٹ ورک سے 2.6 کروڑ ادائیگیاں ہوئی ہیں، تین ماہ میں اے ٹی ایم سے 4500 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
بینکوں سے تین ماہ میں 1 لاکھ 10 ہزار ارب روپے کی 1.37 کروڑ ادائیگیاں ہوئیں جبکہ برانچ لیس بینکاری ایجنٹس نے 1.29 کروڑ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 900 ارب روپے ادا کیے۔