ایران نے رائل کینیڈین نیوی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے 2024 میں پاسداران انقلاب گارڈز کو دہشتگرد تنظیم قرار دیے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ کینیڈا کا اقدام بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز ایرانی فوج کا نظریاتی بازو ہے اور اسے کینیڈا کی جانب سے دہشتگرد گروپ قرار دینا بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے برخلاف ہے۔