لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری میں سہولت کاری پر افسران کے خلاف ایکشن لے لیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے بجلی چوری میں سہولت کاری فراہم کرنے والے 8 افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔
ترجمان کے مطابق جن افسران کے خلاف کارروائی کی ہے، اُن میں 5 ایکسین، 2 ایس ڈی او اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ شامل ہے، یہ تمام لوگ بجلی چوری اور غلط کنکشن دینے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
لیسکو ترجمان کے مطابق ایس ڈی او قلعہ ستار شاہ محمود عالم کو بجلی چوری پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایکسین شیخوپورہ راشد سومرو کی 2 سال کےلیے پروموشن روک دی گئی جبکہ ایکسین مانانوالہ محمد رضوان کی 1 سال کی سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔
لیسکو ترجمان کے مطابق ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر ایکسین محسن علی کو ایس ڈی او بنا دیا گیا ہے جبکہ ایکسین کوٹ عبدالمالک مزمل حسین کی 2 سال کے لیے پروموشن روک دی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایکسین ایم اینڈ ٹی نجم الحسن کی 1 سال کےلیے انکریمنٹ روک دی گئی، ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک علی عباس کی 2سال کے لیے پروموشن روک دی گئی۔
لیسکو ترجمان کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ون مرزا عقیل بیگ کے عہدے میں تنزلی کرکے لائن لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 2بنا دیا گیا ہے۔