کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا خواتین نے پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 6 وکٹوں سے جیت لیا اورٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا بدلہ لیا۔ مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 44.2 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم 49 رنز پر 6وکٹیں گنواچکی تھی ۔ عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا نے ساتویں وکٹ پر 114 رنز کا اضافہ کیا ۔ عالیہ ریاض نے 53 اور فاطمہ ثنا نے 69 رنز بنائے یہ ان کی پہلی ون ڈے ففٹی ہے۔ فاسٹ میڈیم بولر نیدین ڈی کلرک نے 4اور مازاباٹا کلاز نے 3 شکار کیے۔ جنوبی افریقہ نے ہدف 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔ ٹیزمین برٹس 45 ،لارا گوڈال نے36 رنز بنائے۔ میریزین کپ 29 اور نیدین ڈی کلرک 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔