• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو دوغلا قرار دے دیا

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو دوغلا قرار دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں حسن مرتضیٰ نے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بڑی جماعت ن لیگ کو دو غلا اور اتحادیوں کی جڑیں کاٹنے والا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب آپ اپنے لوگوں کو فنڈ دیتے رہے دوسری جانب کہتے رہے کہ ملک دیوالیہ ہورہا ہے۔

پی پی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ دوغلی سیاست نہیں چلے گی، جس طرح سندھ میں تبادلے اور تعیناتیاں ہورہی ہیں، پنجاب میں بھی ہونی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنی نااہلیوں کا اعتراف کرنا ہوگا، اپنا بوجھ خود ہی اٹھانا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید