• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کرکٹ بورڈ کی ٹیم سے ملاقات، اگلے میچز پر فوکس کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگل کوپاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے کولمبو کے ہوٹل میں ملاقات کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، حوصلہ نہیں ہارنا غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔ آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے پر چیئرمین ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچ جیتنے کے لیے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید