10 سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں برطانوی پولیس کو مطلوب ملزمان عرفان، بینش اور فیصل برطانیہ پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مطلوب افراد میں سارہ کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سارہ کی فیملی کے ارکان اس کی لاش ملنے سے ایک روز قبل برطانیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو سرے میں ان کے گھر سے ملی تھی۔
بچی کا باپ عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے، عرفان شریف واقعے کے بعد اپنے دیگر 5 بچوں کو بھی پاکستان لے آیا تھا۔
برطانوی پولیس سارہ شریف ہلاکت کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔