• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس، 3 ملزمان 1 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سٹی کورٹ کراچی—فائل فوٹو
سٹی کورٹ کراچی—فائل فوٹو

پی ای سی ایچ ایس کراچی کے گھر میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے ملزمان کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو کل دوبارہ پیش کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی۔

ملزمان 13 کڑور روپے نقدی، گھڑیاں، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔

قومی خبریں سے مزید