سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وطن واپسی اور کیسز سے متعلق مشاورت کرلی۔
لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف اور شہباز شریف سے 7 گھنٹے طویل ملاقات کی، اس دوران سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور کیسز سے متعلق بات چیت ہوئی۔
ن لیگی رہنما عطا تارڑ پیر کی شام پاکستان کےلیے روانہ ہوں گے جبکہ ن لیگی صدر بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔