• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ماہر القادری

صفحات: 256، قیمت: 600 روپے

ناشر: القمر انٹر پرائزز، رحمٰن مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار، لاہور۔

فون نمبر: 37237500- 042

اگر سیرتِ طیبہ پر اردو زبان میں لکھی گئی کتب کی کوئی مختصر فہرست بنائی جائے، تو ماہر القادری کی یہ مشہور و معروف کتاب اُس کا ضرور حصّہ ہوگی۔مئی 1978ء میں وفات پانے والے ماہر القادری شاعری کے ساتھ نثر میں بھی بلند مقام کے حامل تھے، جس کا ایک روشن ثبوت زیرِ نظر کتاب ہے۔ اِس کتاب میں اُنھوں نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے بیان کے لیے بہت الگ اور اچھوتا انداز اپنایا ہے۔ 

خود اُن کا کہنا ہے کہ’’ ناولوں اور افسانوں کی بنیاد خود تراشیدہ خاکے ہوتے ہیں،جن میں انشا پرداز کا تخیّل رنگ بَھرتا ہے۔ دُرّ ِ یتیم بھی ناول کے انداز پر لکھا گیا ہے، لیکن اِس ناول کا ہیرو وہ ’’ انسانِ کاملؐ‘‘ ہے، جس سے بہتر انسان پر آج تک سورج طلوع نہیں ہوا۔‘‘ گو کہ یہ ایک طرح کا ناول ہے، مگر اُنھوں نے اِس میں مستند و معتبر مواد ہی کا انتخاب کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اِسے علمی حلقوں نے قبولیت کی سند بخشی۔

یہ کتاب مختلف اداروں سے شایع ہوتی رہی ہے اور ایسا ہی ایک ایڈیشن اِس وقت ہمارے سامنے ہے،جو ادارہ تعمیرِ ادب، کراچی کے تعاون سے شایع کیا گیا ہے، تاہم اِس میں کتاب، مصنّف یا مذکورہ ایڈیشن سے متعلق ایک سطر تک موجود نہیں۔