الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حلقہ بندی کمیٹیوں کو کہا ہے کہ کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کر لیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 26 ستمبر کو کام مکمل ہو جائے تاکہ27 ستمبر 2023 کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کو ممکن بنایا جاسکے۔