• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: پولیس کو 990 مرتبہ فون کال کرنے والی خاتون کو 16 ماہ قید کی سزا

انگلینڈ کی ایک خاتون نے ایک سال کے دوران پولیس کو 990 مرتبہ فون کال کی، جسے 16 مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون کا تعلق مانچسٹر شہر سے ہے، اس نے مقامی ایمرجنسی سروسز کے نمبر 999 پر جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے درمیان کالز کیں۔

مئی 2023 میں خاتون کو گرفتار کرکے سخت ہدایت دی گئی تھی کہ حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں ہی پولیس کو فون کریں لیکن وہ اس کے باوجود کالز کرتی رہیں۔

خاتون کال پر نہایت درشت انداز میں بات کرتی تھیں، پولیس کانٹیکٹ سینٹر کے منیجر میٹ ہنڈمارچ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کا وقت اور وسائل ضائع کرنے کو درست سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی فضول کال سے ہوسکتا ہے کسی ایسے شخص کی کال انتظار پر چلی جائے جسے واقعی مدد کی ضرورت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام افسران قابل ستائش ہیں جو اس طرح بےجا کال کرنے والوں کو کٹہرے میں لاتے ہیں اور ہم ایسے تمام لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتے رہیں گے تاکہ ضرورت مند شخص کیلئے ایمرجنسی نمبر ہمیشہ دستیاب ہو۔

دلچسپ و عجیب سے مزید