• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں کئی سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ


لاہور میں کئی سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ نکلے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے فہرست جاری کر دی۔

واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) نے 7 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 80 سے زائد واجبات ادا نہیں کیے، ٹاؤن میونسپل اتھارٹی نے 3 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ سے زائد، پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈپارٹمنٹ 59 کروڑ 60 لاکھ سے زائد کا نادہندہ ہے۔

محکمہ ریلوے نے 53 کروڑ 29 لاکھ سے زائد روپے کے بجلی کے بل ادا نہیں کیے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمے 50 کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد واجبات ہیں۔

لاہور کی ضلعی حکومت 49 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے، جبکہ محکمہ صحت پر 42 کروڑ 44 لاکھ سے زائد واجب الادا ہیں۔

محکمہ پولیس نے 43 کروڑ 94 لاکھ سے زائد واجبات ادا نہیں کیے، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) 32 کروڑ 42 لاکھ کا نادہندہ ہے، سروسز اسپتال 16 کروڑ 87 لاکھ اور یونیوسٹی آف پنجاب پر 16 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔

قومی خبریں سے مزید